33

انتخابات کو التوا کا شکار کرنے کی کوشش سے گریز کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انتخابات کو التوا کا شکار کرنے کی کوشش سے گریز کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق پی ٹی آئی نے بار کونسلز اور بار ایسوسی ایشنز کے چیف الیکشن کمشنر سے متعلق اعلامیے پر بیان میں کہا کہ بار کونسلز اور بار ایسوسی ایشنز کے بیشتر مندرجات پی ٹی آئی کے موقف کی توثیق ہیں۔

تحریک انصاف چیف الیکشن کمشنر کے غیر آئینی و غیر قانونی رجحانات کی نشاندہی کرتی رہی۔ پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی متعصّبانہ سوچ پر پی ٹی آئی کا مؤقف بالکل واضح رہا ہے۔  

ترجمان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کیخلاف سینیٹر اعجاز چوہدری کا ریفرنس پارٹی موقف کی کھلی دلیل ہے۔

پی ٹی آئی کے مطابق ملک و قوم کا مفاد انتخابات کے فوری، آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انعقاد میں پوشیدہ ہے۔

پی ٹی آئی نے کہا چیف الیکشن کمشنر دستور سے انحراف کی راہ ترک کر کے آئینی فرض کی انجام دہی یقینی بنائیں۔