138

نوازشریف تحریک چلانے کا اعلان کردیا 


اسلام آباد۔مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے عدل وانصاف بحالی کی تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہہر کسی کیلئے قانون کاایک ہی سکہ چلے گا ، ہم انصاف کا خون نہیں ہونے دیں گے ،عدالتی فیصلوں کو سامنے رکھیں تو دہرا معیار نظر آتا ہے سپریم کورٹ کے سامنے انصاف کا ترازو ہونا چاہئے پی ٹی آئی نہیں ، پاکستان قانون کی حکمرانی کے لئے قائم کیا گیا ہے۔

میری اس تنخواہ کو جو میں نے لی ہی نہیں میرا اثاثہ بنا دیا گیا ‘ پہلے عدلیہ اب عدل وانصاف کی بحالی کے لئے تحریک چلائیں گے وزیراعظم کو ایک سیکنڈ میں فارغ کردیا جاتا ہے۔ منگل کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ عمران خان اپنی آف شور کمپنی کا اعتراف کرچکے ہیں میری اس تنخواہ کو جو میں نے لی ہی نہیں میر ااثاثہ بنا دیا گیا۔ جس نے خودتسلیم کیا اسے کہا جا رہا ہے کہ اثاثہ نہیں، مجھے نہیں پتاقومی خزانے کو کیا نقصان پہنچایا۔

خیالی تنخواہ میرا اثاثہ بن گئی،شک کافائدہ دییبغیروزیراعظم کو ہٹادیاجاتاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان قانون کی حکمرانی کے لئے قائم کیا گیا ہے۔ کس کے دباؤپرمشرف سے حلف لیا اور دیا گیا؟،ڈکٹیٹروں کو کس نے گلے میں ہار پہنایا،سکھا شاہی نہیں چلے گا ایک سکہ چلے گا۔نوازشریف نے کہاکہ فیصلوں کو سامنے رکھیں تو دہرا معیار نظر آتا ہے۔ وزیراعظم کو ایک سیکنڈ میں فارغ کردیا گیا انصاف کا خون نہیں ہونے دیں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ انصاف کی بحالی کے لئے ترازوہوناچاہیے ،ہم فیصلے کے آگے بند باندھ کر کھڑے ہوجائیں گے۔ اس فیصلے کو قبول نہیں کرتے تحریک چلائیں گے۔ پہلے عدلیہ کی بحالی عدل کے لئے تحریک چلائیں گے ایسے ڈکٹیٹرز کو کون تحفظ دے رہا ہے سپریم کورٹ کے سامنے انصاف کا ترازو ہونا چاہئے پی ٹی آئی کا نہیں۔ مجھے نہیں پتہ قومی خزانے کو کیا نقصان پہنچایا کس کے دباؤ پر مشرف سے حلف لیا اور دیا گیا؟ ۔