141

جائزہ امتحانات ٗ پشاور بورڈ میں معلوماتی کنٹرول روم قائم

پشاور۔بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاورنے تمام متعلقہ افراد کی اطلاع کے لئے اعلان کیا ہے کہ گریڈ V اورVIII کی اسسمنٹ 2018 کے لئے پشاور بورڈ کے دفتر میں ایک کنٹرول روم قائم کیاجارہاہے تاکہ طلباء ،والدین اورعام لوگوں کو سیع پیمانے پر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

مذکورہ کنٹرول روم،اسسمنٹ کے دوران 08 ،مارچ 2018 سے 14، مارچ 2018 تک صبح آٹھ بجے سے سہ پہر چار بجے تک تمام متعلقہ افراد کو سہولیات فراہم کرے گا جبکہ مذکورہ کنٹرول روم سے فون نمبر091-9221401, 091-9222237 اور ای میل ایڈریس[email protected] کے ذریعے بھی رابطہ کیا جاسکتاہے۔