138

فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنیکا منصوبہ سست روی کا شکار

اسلام آؓباد۔ سینیٹ میں قبائلی علاقوں کو قومی دھارے میں لانے کے حوالے سے کوئی پیشرفت نہ ہو سکی متعلقہ بل پر کوئی فیصلے کے بغیر سینیٹ اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی ہو گیا اس سیشن کے دوران قبائلی علاقوں کی اعلیٰ عدلیہ تک رسائی کے بل کے معاملے پر پیشرفت کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی سے قبائلی علاقوں کی سپریم کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ تک رسائی کے بارے میں بل گذشتہ سال 2017کے اواخر میں منظور ہوا تھا جو فوری طور پر سینیٹ کو بھجوا دیا گیا سینیٹ میں اس معاملے پر تاحال کوئی پیشرفت نہ ہو سکی بل پر سینیٹ ہول کمیٹی میں غور ہو گا ہول کمیٹی کے اجلا س کا ایجنڈا بھی تاحال جاری نہ ہو سکا ہے۔