133

ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ ‘نوجوان شہید

راولپنڈی ۔ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے 19سالہ انضمام شہید ہوگیا‘ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ پر بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزیاں جاری ہیں ۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے 19 سال کا انضمام شہید ہوگیا۔ سہید انضمام ایل او سی کے قریب تتری نوٹ گاؤں کا رہائشی تھا۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ پر بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔