120

بھارت پاکستانی ثقافت سے خوفزدہ ہے ٗ ڈاکٹر فیصل

اسلام آباد۔ دفتر خا رجہ کے تر جمان ڈا کٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ حیرت انگیز طو ر پر پا کستان نہیں بلکہ امر یکا ہم سے دور جا رہا ہے، چینی وزارت خا رجہ نے چین پا کستان اقتصا دی را ہدا ری (سی پیک) کی سیکیو رٹی سے متعلق مذاکرات پر مبنی بر طا نو ی جریدے کی بے بنیاد خبر کو وا ضح طور پر مسترد کر دیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم مسلسل جاری ہیں، فنا نشل ایکشن ٹا سک فورس (ایف اے ٹی ایف) میں پا کستان کے حوا لے پیش کیئے جا نے والے اعترا ضا ت امر یکی ہیں،بھا رتی آ رمی چیف کا پاکستان اور چین کے حوا لے سے حا لیہ بیان ان کی اپنی ذ ہنی اختراع ہے،نجا نے کیو ں بھا رت پا کستا نی ثقا فت سے خو فز دہ ہے،سعودی عرب فو ج بجھوا نے کا مقصد کسی بھی فو جی اتحاد کا حصہ بننا نہیں ہے، ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے جمعہ کو ہفتہ وار پر یس بر یفنگ میں کیا۔ انہو ں نے کہا کہ نجا نے کیو ں امر یکا ، پا کستان سے دور پھسل ر ہا ہے، امر یکا کے ساتھ مذاکرات میں مشتر کہ اہداف تلاش کر نے کی کو شش کی جا رہی ہے۔

اگر مذاکرات میں امر یکہ کے ساتھ مشتر کہ اہداف طے نہ کر سکے تو اس کا با قا عدہ اعلان کر دیا جا ئے گا،20جنو ری کو امر یکہ اور بر طا نیہ نے پا کستان کو وا چ لسٹ میں شا مل کر نے کی تحر یک ایف اے ٹی ایف میں پیش کی جس کی بعدا زا ں جر منی اور فرا نس نے بھی حما یت کی،تحر یک میں پا کستان کے حوا لے پیش کیئے جا نے والے اعترا ضا ت امر یکی ہیں،پا کستان ان اعترا ضا ت و تحفظات کے ازا لہ کیلئے پہلے ہی ٹھو س اقدا مات کر چکا ہے اور ایکشن پلان پر با قا عدہ عمل در آ مد شروع ہو چکا ہے، پا کستان کو ایف اے ٹی ایف کے طر یقہ کا ر پر اعترا ض ہے جس کا متعدد مر تبہ اظہار بھی کیا ہے، امر یکی کا نگر یس میں بھی ریما رکس میں کہا گیا ہے کہ پا کستان امر یکہ کے دا ئرہ اثر سے نکل رہا ہے،بھا رت کی جا نب سے سر حدی خلاف ورز یو ں کے با رے میں پو چھے گئے سوال کا جواب دیتے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم مسلسل جاری ہیں جو کہ قا بل مذ مت ہیں،ان مظا لم کے با عث معصوم شہر ی شہید ہو رہے ہیں،19فروری کو بھا رتی افوا ج کی بلا اشتعال فا ئر نگ سے 8سا لہ بچہ آ یا ن زا ہد شہید ہوا ، لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بانڈری پر بھی بھارتی افواج رواں برس سیز فائر معاہدے کی 335 مرتبہ خلاف ورزی کرچکا ہے اور اس دوران 17 نہتے شہری شہید اور 65 سے زائد زخمی ہوئے، بھا رت کی جا نب سے جنگ بند ی معا ہدہ کی خلاف ور زیا ں 2017 سے شروع ہیں، گز شتہ سال بھا رت نے 1970مر تبہ جنگ بند ی معا ہدہ کی خلاف ور زی کی، بھا رت کی جا نب سے لا ئن آ ف کنٹرو ل پر شہر ی علا قو ں کو نشا نہ بنا نا انتہا ئی افسو سنا ک عمل ہے جو کہ انسا نی و قار اور بین الاقوا می انسا نی قوا نین و حقو ق کی صر یحا خلاف ور زی ہے، ڈ ائر یکٹر جنر ل جنو بی ایشیا و سارک نے بھا رت کو 2003میں طے پا نے والے جنگ بند ی معا ہدہ پر عمل کر نے کی ضرورت پر زور دیا ہے، پا کستان آل پا رٹیز حر یت کا نفر نس کی ایگز یکٹو کو سنل کے رکن اور تحر یک وحدت اسلا می کے سیکر ٹری جنر ل محمد یو سف ند یم کی بھا رتی مقبوضہ افواج کے ہا تھو ں شہا دت کی بھی پر زور مذ مت کر تا ہے، بھا رتی خفیہ ایجنسیا ں مقبو ضہ کشمیر میں معصوم شہر یو ں کو نشا نہ بنا نے کے عمل کا حصہ ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو بھی جنگ بندی معا ہدہ کی خلاف ورز یو ں پر دفترخارجہ طلب کرکے احتجاج کیا گیا ہے،انہوں نے مز ید کہا کہ نجا نے کیو ں بھا رت پا کستا نی ثقا فت سے خو فزدہ ہے، پا کستا ن میں بھا رتی ڈرا مو ں اور فلمو ں کو دیکھا جا تا ہے تا ہم بھا رت پا کستا نی ڈرا مو ں اور فلمو ں پر پا بند یا ں عا ئد کر تا رہتا ہے، انہوں نے مز ید کہا کہ بھا رتی آ رمی چیف کا پا کستان اور چین کے حوا لے سے حا لیہ بیان ان کی اپنی سوچ کی اختراع ہے جس کی کو ئی بنیاد نہیں۔ڈاکٹر فیصل نے ایک سوال کو جواب دیتے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ پاکستان روس سمیت کسی بھی ملک کے خلاف پابندیوں کی مذمت کرے گا۔ پا کستا نی وزیر خا رجہ خوا جہ محمد آ صف نے دورہ روس میں با ہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف علا قا ئی اور بین االقوا می امور پر تفصیلی گفتگو کی ،انہو ں نے بتا یا کہ پاکستان اور روس نے افغانستان میں داعش کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کو خطے کے لئے خطرناک قرار دیا، دونوں ممالک خطے میں دہشت گردی کے خلاف ناصرف نبردآزما ہیں بلکہ ہر سطح پر دہشت گردی کی مذمت بھی کرتے ہیں، پاکستان روس سمیت کسی بھی ملک کے خلاف پابندیوں کی مذمت کرے گا، روسی ماہرین پاکستان میں توانائی کے شعبے میں جدت کے لئے کام کریں گے اور ملک میں ایل این جی میں کام کرنے کو تیار ہیں،سی پیک کے حوا لے پو چھے گئے سوال کا جواب دیتے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ یہ بیلٹ اینڈ روڈ کا علمبردار منصو بہ ہے جو دو نو ں مما لک کے ما بین با ہمی مذاکرات کے ذ ر یعے کا میا بی کے ساتھ آ گے بڑ ھ ر ہا ہے، چینی وزارت خا رجہ نے سی پیک کی سیکیو رٹی سے متعلق مذاکرات پر مبنی بر طا نو ی جر یدے کی بے بنیاد خبر کو وا ضح طور پر مسترد کر دیا ہے، تر جمان دفتر خا رجہ نے مز ید بتا یا کہ سعودی عرب فو ج بجھوا نے کا مقصد کسی بھی فو جی اتحاد کا حصہ بننا نہیں ہے، یہ افواج پا کستان اور سعو دی عرب کے ما بین ما ضی میں طے پا نے والے معا ہدے کے تحت بھیجی جا رہی ہیں جن کا وا حد مقصد سعودی افواج کو تر بیت اور مشاورت فرا ہم کر نا ہے،ایرا ن اور پا کستان گیس پا ئپ لا ئن با رے میں پو چھے گئے سوال کا جواب دیتے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ یہ منصو بہ منجمند نہیں ہوا۔