253

صوابی میں دیوار گرنے سے 3بھائی جاں بحق

صوابی ۔صوابی کے علاقے بام خیل میں گھر کی دیوار گرنے سے تین بھائی جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق بام خیل میں واقع ایک گھر میں چار بھائی زمین کی کھدائی میں مصروف تھے کہ اس دوران گھر کی دیوار کا ایک حصہ اُن پر آگرا ،جس سے چاروں بھائی ملبے تلے آکر دب گئے ۔

ملبے تلے دب جانے سے انعام ،اکرم ،حکیم پسران فضل مولا موقع پر جاں بحق جبکہ احتشام زخمی ہوگیا ، مقامی لوگوں نے فوری طور پر تین بھائیوں کی لاشیں اور زخمی کو ملبے سے نکال کر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔