230

راؤ انوار کی گرفتاری کیلئے خیبر پختونخوا پولیس سے رابطہ

پشاور۔نقیب محسود قتل کیس میں ملوث سابق ایس ایس پی سمیت 16پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلئے خیبر پختونخوا پولیس ، فاٹا سیکرٹریٹ سے رابطہ کر لیا گیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کی جانب سے سابق ایس ایس پی راؤ انور ، سابق سب انسپکٹر امان اللہ مروت ، احسان اللہ مروت سمیت سولہ پولیس افسران اوراہلکار جو ملزمان ہیں کی فہرست صوبائی محکمہ داخلہ، خیبر پختونخوا پولیس ، فاٹا سیکرٹریٹ ، پولٹیکل ایجنٹس سمیت صوبے کے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ارسال کئے ہیں ۔

یہ تفصیلات سندھ کے محکمہ داخلہ ، سندھ پولیس کی جانب سے ارسال کئے گئے ہیں ذرئع نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے خیبرپختونخوا ، ایف آئی اے فاٹا سے بھی رابطہ کیاگیا ہے اور اس ضمن میں سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے مدد طلب کی گئی ہیں ۔