169

خیبر پختونخوا کے 2محکموں سے کارکردگی رپورٹ طلب

پشاور۔ خیبر پختونخوا حکومت نے کرپشن اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے قائم دو اداروں کو سال برائے2016اور 2017کے دوران انکوائری کیسوں پر کاروائی کے متعلق جامع رپورٹ اور تازہ ترین صورتحال پیش کرنیکی ہدایت کردی ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلی سیکرٹریٹ نے ایک خصوصی مراسلے میں صوبائی انسپکشن ٹیم اورمحکمہ انسداد بدعنوانی کے سربراہان کو دو سالوں یعنی 2016-17 کے دوران سرکاری اداروں میں بدعنوانی اور کرپشن کیسوں پر ہونیوالی انکوائریوں کی پیش رفت بارے رپورٹ ترجیحی بنیادوں پر جمع کرنے کا حکم دیا ہے ۔

جس کا مقصد ان دونوں محکموں کی کارکردگی ذرائع ابلاغ کے ذریعے عوام کے سامنے پیش کرنا ہے ۔مراسلے میں صوبائی انسپکشن ٹیم اورمحکمہ انسداد بدعنوانی کے کرپشن کے خاتمے کے کردار کو سراہا گیا ہے ۔