173

پشاور چڑیا گھر میں شیر اور ریچھ پر تماشائیوں کا پتھراؤ 

پشاور۔پشاور کے چڑیا گھر میں تماشائیوں نے شیر اور ریچھ کو پتھر ما رنے شروع کر دےئے جس پر شیر اور ریچھ نے غار سے باہر آنا چھوڑ دیا صو بائی حکو مت نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکر ٹری جنگلی حیات اور آئی جی پی کو فور ی کاروائی کی ہدایت کر دی ٗبتا یا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذر یعے صو بائی حکو مت سے شکایت کی گئی کہ چڑیا گھر کانظام درست نہیں لو گوں کا رش بڑھ رہا ہے لیکن سہولیات کا فقدان ہے ٗلو گو ں نے ریچھ اور شیر کو پتھر مارنا شروع کر دےئے ہیں جس کی وجہ سے جانور غار سے نہیں نکلتے ۔

پینے کے پانی اور باتھ روم کا کوئی بندوبست نہیں ہے ٗجگہ جگہ گندگی پھیلی ہوئی ہے چوکیدار وں کی تعداد بہت کم ہے ٗ ان شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکر ٹری نے سیکر ٹر ی جنگلی حیات اور آئی جی پی کو فوری کاروائی اور اس کی رپورٹ 21 دن کے اندر صو بائی حکو مت کو پیش کر نے کی ہدایت کی ہے ۔