100

خیبر پختونخوا اسمبلی میں لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کا فیصلہ

پشاور۔صوبائی دالحکومت کے نواحی علاقوں میں بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کے خلاف صوبائی اسمبلی میں احتجاج کا فیصلہ کیاگیاہے اس سلسلہ میں پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی حاجی فضل الٰہی اور اربا ب جہانداد خان نے واضح کیاہے کہ بجلی وافر مقدار میں دستیاب ہونے کے باوجودصوبہ میں ناروا لوڈشیڈنگ کاسلسلہ پھر سے شروع کردیاگیاہے جس کاواضح مطلب یہی ہے کہ مرکزی حکومت صوبہ کے عوام سے سیاسی انتقام لے رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مرکزہمارے کوٹے کی چھ سو میگا واٹ بجلی بھی چوری کررہاہے اس صورت حال کے خلاف آج صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں بھرپور احتجاج کیاجائے گا ان کاکہناہے کہ یہ امیرمقام کی ڈرامہ پالیسی ہے اسی لیے پیسکو حکام ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں اس سلسلہ میں ہر صورت احتجاج کیاجائے گا