178

انتخابات ہی جمہوریت کی بقاء کاواحد راستہ ہے ‘شاہد خاقان عباسی 

اسلام آبا۔دوزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے اور ملک میں جمہوریت کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں۔جمعرات کووزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجازالحق نے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت کی گئی جب کہ اعجاز الحق نے وزیراعظم کو اپنی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے، جمہوریت کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں، ملک کو صرف جمہوریت کے ذریعے ترقی سے ہمکنار کیا جاسکتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی قیادت پر ایسا وقت پہلے بھی آتا رہا ہے، پارٹی اس صورتحال سے بھی سرخرو ہو کرنکلے گی اور یہ نوازشریف کو عوام کے دلوں سے کیسے نکالیں گے۔