168

ر اؤ انوار کی گرفتاری کیلئے تمام اداروں سے مدد طلب

کراچی۔ سندھ پولیس نے سپریم کورٹ کے حکم پر نقیب اللہ قتل کیس کے ملزم سابق ایس ایس پی ملیر را ؤانوار سمیت 16 ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام اداروں سے مدد طلب کیلئے، وفاقی وزارت داخلہ، تمام صوبائی سیکرٹری داخلہ اور چاروں صوبوں سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان کے آئی جیز کو خطوط لکھ دیئے ۔پولیس کے مطابق ماورائے عدالت قتل شہری نقیب اللہ محسود کے کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت 16 ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام ملکی اداروں سے مدد مانگ لی۔

ملزمان کی گرفتاری کے لئے وفاقی وزارت داخلہ، تمام صوبائی سیکرٹری داخلہ اور چاروں صوبوں سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان کے آئی جیز کو بھی خطوط لکھے گئے ہیں۔سندھ پولیس کی جانب سے ایف آئی اے، ایف سی اور دیگر ایجنیسوں سے بھی مدد طلب کی گئی ہے۔ تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں بھی ڈالنے کے لیے ایف آئی ایکو خط لکھ دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر تمام متعلقہ محکموں کو ملزمان کی گرفتاری میں مدد دینے کا کہا گیا ہے۔