924

خیبر پختونخوا ٗ شادی پر اخراجات محدود کرنیکا قانون منظور

پشاور۔خیبر پختونخوا میں شادی بیاہ میں ون ڈش سمیت دیگر اخراجات کو محدود کرنے کا قانون اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا ہے قانون کے مطابق شادی کے موقع پر چاول ٗ سالن اور میٹھے کو ون ڈش قرار دیا گیا ہے جبکہ مہندی ٗ منگنی اور نکاح کے موقع پر مہمانوں کی تواضع صرف مشروبات سے کی جائے گی جبکہ گھروں اور گلیوں کو سجانے اور برقی قمقوں پر بھی پابندی عائد ہوگی دلہن کو ایک لاکھ سے زائد کے تحائف بھی نہیں دیئے جا سکیں گے۔

مذکورہ قانون کی خلاف ورز ی کے مرتکب افراد کو 2لاکھ جرمانہ اور تین ماہ تک قید یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گے بدھ کے روز خیبر پختونخوا اسمبلی میں مذکورہ بل جماعت اسلامی کی خاتون رکن راشدہ رفعت نے پیش کیا بل کے تحت دلہن کو اس کے والدین یا سرپرستوں کی جانب سے ایک لاکھ روپے تک کا جہیز دیاجاسکے گا،شادی بیاہ کی تقریب جن میں رخصتی ،بارات،ولیمہ اورنکاح ومنگی شامل ہیں۔

پر اونچی آواز میں موسیقی نہیں لگائی جاسکے گی،شادی بیاہ کی تقریبات کے سلسلے میں گلی محلوں ،عمارات یا کسی بھی مقام پر برقی قمقمے نہیں لگائے جائیں گے،کریکرچلانے اور آتش بازی پر بھی پابندی ہوگی شادی بیاہ کی تمام تقریبات کورات11بجے تک ختم کرنا لازمی ہوگا شوہر کی جانب سے بیوی کو دیاگیا تحفہ بھی واپس لینا جرم تصورہوگا اور اسکی خلاف ورزی پر بھی دولاکھ روپے تک جرمانہ یا تین ماہ قید یا دونوں سزائیں دی جاسکیں گی،ایسی تقریبات میں خلاف ورزی کی شکایت درجہ اول کے مجسٹریٹ کو کی جاسکے گیایوان نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل کی بھی منظوری دی گئی ۔