319

پشاور سے غیر ملکی پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع

پشاور۔ امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد غیر ملکی ائیر لائن نے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے اپنی پروازوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے جبکہ دیگر غیر ملکی تین ائیر لائنز نے بھی اپنے فضائی آپریشن کا دائرہ پشاور تک بڑھا دیا ہے طیارہ فائرنگ کے واقعہ کے بعد باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر رات کے اوقات کار میں آپریشن بند کر دیا گیا تھا۔

جبکہ بعض غیر ملکی ائیر لائنز نے اپنی پروازیں بھی عارضی طور پر بند کر دی تھیں تاہم وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے سیکورٹی کے فل پروف اقدامات کے بعد مزید غیر ملکی طیاروں نے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے اپنی سروس کا آغاز شروع کر رہی ہے یہ غیر ملکی پروازیں اسلام آباد ٗ لاہور اور کراچی سے پہلے ہی اپنا فلائٹ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں ۔