285

جعلی مقابلہ ٗ مردان پولیس کیخلاف مقدمہ درج کرنیکاحکم

پشاور۔پشاورہائی کورٹ کے جسٹس اکرام اللہ خان اور جسٹس محمدغضنفرخان پرمشتمل دورکنی بنچ نے مردان پولیس کی جانب سے جعلی پولیس مقابلے میں بے گناہ شہری کو قتل کرنے پرذمہ دارپولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز نورعالم خان ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائرنیازمحمدساکن رشکئی کی رٹ پرجاری کئے۔

اس موقع پر عدالت ک بتایاگیاکہ درخواست گذار کابھائی انس خان جوسائیکل پرکپڑے فروخت کرکے بچوں کے لئے دوقت کی روٹی کماتاتھا 2مارچ2017ء کو گھرواپس آرہاتھا کہ کالج چوک مردان میں پولیس نے اندھادھندفائرنگ کرکے اسے قتل کردیااوربعدازاں پولیس نے یہ موقف اختیار کیاکہ انہیں شک تھا کہ مقتول خودکش ہے ۔

اس سے کسی قسم کااسلحہ بھی برآمد نہ ہواتھا جس پرپولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی گئی تاہم تھانے کے بعد سیشن کورٹ نے بھی درخواست مسترد کردی لہذاذمہ داراہلکاروں سب انسپکٹربخت شیراورکانسٹیبل گل شاد سمیت ذمہ داراہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے عدالت نے دلائل مکمل ہونے پررٹ پٹیشن منظورکرلی ۔