269

جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ‘ سرکاری اداروں سے رپورٹ طلب

پشاور ۔ خیبر پختونخوا حکومت نے تمام صوبائی محکموں میں آئی ٹی بورڈ کی جانب سے تیار کئے گئے کمپیوٹر سافٹ ویئر، ویب سائٹس، آ ن لائن فائل ٹریکنگ سسٹم اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق سروے فارم ایک ہفتے کے اندر جمع کرنیکی ہدایت کی ہے۔

صوبائی انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے تمام انتظامی سیکرٹریوں، ماتحت اداروں ، ڈپٹی کمشنرز، ڈویژنل کمشنرز، رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ ، جامعات کے وائس چانسلرز، چیئر مین پبلک سروس کمیشن ، سربراہ صوبائی پولیس ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیواور دیگر خود مختار دفاتر کو خصوصی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اُن کے زیر نگرانی محکموں میں رائج کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کی موجودہ صورتحال پر ایک سروے فارم مکمل کرکے ایک ہفتے کے اندار آئی بورڈ کو بجھوانے کی ہدایت کی ہے ۔

سروے کا مقصد سرکاری اداروں میں متعارف کردہ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کی موجودہ کارگردگی کا جائزہ لینا ہے ۔مذکورہ صوبائی سربراہان پر واضح کیا گیا ہے کہ مجوزہ قانون کے تحت آئی ٹی بورڈ کے قیام کا مقصد سرکاری اداروں میں کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کا فرو غ ہے جس کی مدد سے دفتری امور کو آسانی سے نمٹانے ، موبائل فون سے رقوم کی ادائیگیاں کرنے اور انٹرنیٹ کے ذریعے تجارت کرنے کو ممکن بنایا جارہا ہے تاکہ شہریوں اور حکومت کے درمیان تیز تر روابط پیدا کیے جاسکیں۔