464

خیبر پختونخوا میں اجینو موٹو نمک پر پابندی عائد

پشاور۔صو بائی حکو مت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صو بہ بھر میں اجینو موٹو نمک پر پابندی عائد کر دی ہے ٗاس سلسلے میں چیف سیکرٹری محمد اعظم خان نے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر فوری عملدر آمد کیا جائے اس ضمن میں اجینو موٹو نمک کی تیاری ٗدر آمد اور خرید و فروخت پر فور ی طور پر پابندی عائد کی جائے ۔

چیف سیکر ٹری نے تمام انتظامی سر براہوں کو تین دن کے لئے خصوصی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی ہے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ضلعی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر بازاروں اوردکانو ں میں اجینو موٹو نمک کی دستیابی اور خریدو فروخت چیک کرے اور قانون کی خلاف ورزی پر فور ی کاروائی کی جائے اس ضمن میں کی گئی تمام کا روائی کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر چیف سیکر ٹری آفس کو ارسال کی جائے۔