516

پاکستانی افواج کے ملازمین کی تعدا د کے اعدا وشمار جاری

اسلام آباد۔ پاکستان میں مسلح افواج کے ملازمین کی تعداد 7 لاکھ 10 ہزار سے زائد ہے ۔ ملک میں وفاقی ملازمین کی کل تعداد14 لاکھ 646 ہے ان میں سویلین ملازمین 6 لاکھ 89 ہزار 976 مسلح افواج کے ملازمین کی تعداد 7 لاکھ 10 ہزار 670 ہے تفصیلات سینٹ میں پیش کر دی گئیں۔ 5 لاکھ 33 ہزار 737 وفاقی سول و فوجی ملازمین کو 38 ارب 93 کروڑ روپے سینٹل سیلنگ کی مد میں ادا کئے جا رہے ہیں ۔ 4 لاکھ 96 ہزار 783 سویلین وفاقی ملازمین ہاوس رینٹ الاؤنس وصول کر رہے ہیں ۔

مسلح افواج سے 36 ہزار 954 ملازمین ہاؤس رینٹ الاؤنس وصول کر رہے ہیں بدھ کو وزیر مملکت خزانہ رانا محمد افضل خان نے سینیٹر ثمینہ عابد کے سوال کے تحریری جواب میں کہا ہے کہ وفاقی ملازمین کی مجموعی تعداد 1400646 ہے ان میں سویلین ملازمین 689976 ہے جبکہ فوجی ملازمین 710670 ہے ۔

مجموعی طور پر 5 لاکھ 33 ہزار 737 وفاقی ملازمین ہاوس رینٹ الاؤنس وصول کر رہے ہیں ۔ ہاؤس رینٹ لینے والی میں سول ملازمین 496783 جبکہ 36954 فوجی ملازمین ہاوس رینٹ وصول کر رہے ہیں ۔ رینٹل سیلنگ دینے پر مالی اثرات کا تخمینہ 38 ارب 93 کروڑ روپے ہے ۔