229

پشاور میں پولیس اہلکاروں نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا

پشاور: پولیس نے پی اے ایف پولیس پوسٹ کینال روڈ پر موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا۔

 پی اے ایف پولیس پوسٹ کینال روڈ پر موٹر سائیکل پر سوار دہشت گرد پولیس پر دستی بم حملے کے ارادے سے آئے تاہم پولیس کی فائرنگ پر دہشت گرد 2 استعمال شدہ دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جب کہ پولیس کی فائرنگ سے ایک دہشت گرد زخمی ہوگیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی۔