718

نان کلینکل ملازمین کیلئے پرفارمنس الاؤنس کا اعلان

پشاور۔حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے بورڈ آف گورنرز نے دیگر میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیویشنز کی طرز پر ایچ ایم سی کے نان کلینکل ملازمین کیلئے ’’انسٹی ٹیویشنل پرفارمنس الاؤنس (آئی پی اے )کااعلان کر دیا ہے۔

اس ضمن میں جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سکیل ایک سے سکیل 10تک کے ملازمین کو ماہانہ 3ہزار ٗ سکیل 11اور اس سے اوپر کے ملازمین کو ماہانہ 4ہزار روپے اضافی فراہم کئے جائینگے بورڈ آف گورنرز نے درجہ چہارم فکسڈ پے ملازمین کوبھی ماہانہ ایک ہزار روپے آئی پی اے کی مد میں دینے کی منظوری دی ہے یاد رہے کہ قبل ازیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال سمیت دیگر ایم ٹی آئز بھی اپنے نان کلینکل ملازمین کے لئے آئی پی اے کا کااعلان کر چکی ہیں۔