269

نادہندہ صارفین سے بجلی بقایا جات کی وصولی کیلئے مہم

پشاور۔پسکو نے نادہندہ وفاقی اور صوبائی سرکاری محکموں اور نیم سر کاری اداروں اور پرائیویٹ صارفین سے بقایاجات کی وصولی کا عمل تیز کردیا ہے وفاقی اورصوبائی حکومت کے محکموں کے ذمے پسکو کے 19854.646 ملین روپے ہیں نادہندہ صوبائی محکموں اورسرکاری اور غیرسرکاری اداروں کو آخری ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ذمہ واجب الادا بقایاجات فوری طورپر ادا کریں۔

بصورت دیگر ان نادہندہ سرکاری اداروں اور پرائیویٹ صارفین کو بجلی کی فراہمی بغیر کسی مزید نوٹس کے منقطع کردی جائے گی اور اس وقت تک بحال نہیں کی جائے گی جب تک ادائیگی نہیں ہوجاتی .واضح رہے کہ ان نا دہندہ اداروں کو پہلے بھی کئی مرتبہ نوٹسز دئیے گئے .ان اداروں میں چند بڑے نادہندہ وفاقی اورصوبائی اداروں کے نام اور ان کے بقایاجات درج یل ہیں.الیکٹرسٹی ڈپیارٹمنٹ اے جے کے(کشمیر)18725.462 ملین روپے ٗفاٹا ڈویلپمنٹ کارپوریشن315.062 ملین روپے سیفران67.656 ملین روپے فرنٹےئر کانسٹبلری31.874 ملین روپے کمشنرافغان مہاجرین6.775ملین روپے چیف انجینئرواٹرنارتھ4.865 ملین روپے نیشنل ہائی وے اتھارٹی4.723 ملین روپے۔

پاکستان پوسٹ آفس3.905 ملین روپے ٹی ایم اے ٹاؤن 1 پشاورٹیوب ویل61.639 ملین روپے پولیس ڈیپارٹمنٹ42.262 ملین روپے ڈپٹی ڈسٹریکٹ آفیسرڈبلیوایس اینڈ ایس ہری پور36.926 ملین روپے ٹی ایم اے ٹاؤن 1 پشاورسٹریٹ لائٹس20.091 ملین روپے۔