272

بی آر ٹی منصوبہ شہریوں کی ضرورت کے برعکس ہے ٗ حیدر ہوتی

پشاور۔عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ بی آر ٹی منصوبہ پشاور کے شہریوں کی ضرورت کے برعکس شروع کیا گیا اور جلد بازی میں شروع کئے گئے منصوبے کیلءئے کسی قسم کی پلاننگ نہیں کی گئی ، 350ڈیم صوبے میں کہاں بنائے گئے ہیں کسی کو کچھ نہیں پتا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے باچا خان مرکز پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر قومی وطن پارٹی شانگلہ کی پوری تنظیم بشمول تمام یوسیز ، ویلج کونسل اور ضلع کی سطح پر تمام تنظیموں نے متوکل خان کی قیادت میں اے این پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ، حیدر خان ہوتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کی ہونے والی گرینڈ شمولیت سے شانگلہ کی سیاست مکمل طور پر تبدیل ہو چکی ہے اور اس فیصلے کے آئندہ الیکشن پر انتہائی گہرے اور مثبت اثرات مرتب ہونگے ، الیکشن سے قبل 100دن انتہائی اہم ہیں اور ان اہم دنوں میں مزید خوشخبریاں بھی عوام کو دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اے این پی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے عوام کی رائے کے احترام میں 70فیصد ٹکٹوں کی تقسیم مکمل کر لی ہے اور نئی حلقہ بندیوں کے بعد مارچ اور اپریل تک باقی 30فیصد امیدوار بھی فائنل کر لئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ تقسیم ہونے پر جو تماشہ لگے گا وہ پوری قوم دیکھے گی،امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ باقی تمام سیاسی جماعتوں کے خاتمے کی خواہش رکھنے والوں کا 5ماہ بعد اپنا ہی صفایا ہونے جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت میں کچھ ایسے حقائق سامنے آئیں گے جو موجودہ حکومت چھپاتی رہی ہے البتہ افسوس کی بات یہ ہے کہ آنے والی حکومت کو ایک تباہ حال صوبہ ملے گا جسے سدھارنے کیلئے دو سے تین سال کا عرصہ لگے گا ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کرپشن اور ناقص منصوبہ بندیوں کی وجہ سے 5سال میں اربوں روپے کے قرضے لے لئے گئے ہیں جبکہ70سے100ارب روپے کا خسارہ ہو چکا ہے ،