83

کسی اور کی جنگ پاکستانی سر زمین پر نہیں لڑ سکتے، خواجہ آصف 

ماسکو ۔وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان مسئلہ جنگ سے نہیں مذاکرات سے حل ہو گا، کسی اور کی جنگ پاکستانی سر زمین پر نہیں لڑ سکتے،افغانستان میں اس وقت تکلیف دہ صورتحال ہے،وہاں داعش کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ، منشیات سے دہشت گردوں کو رقوم کی فراہمی پر تشویش ہے،دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور روس کا موقف یکساں ہے، ایس سی او کی رکنیت کیلئے روس کے مشکور ہیں۔

پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیچھے نہیں ہٹا، پاکستان روس کے ساتھ دفاعی اور تجارتی تعلقات کا فروغ چاہتا ہے۔منگل کو ماسکو میں روسی ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں، طالبان نے خود کو افغان علاقوں میں منتقل کرلیا ہے،پاکستان دہشت گردی کی جنگ میں پیچھے نہیں ہٹا، کسی اور کی جنگ اپنی سرزمین پر نہیں لڑ سکتے۔

پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، ایس سی او کی رکنیت کیلئے روس کے مشکور ہیں،افغانی مسئلہ جنگ سے نہیں مذاکرات سے حل ہو گا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور روس کا موقف یکساں ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیچھے نہیں ہٹا، پاکستان روس کے ساتھ دفاعی اور تجارتی تعلقات کا فروغ چاہتا ہے، افغانستان میں اس وقت تکلیف دہ صورتحال ہے اور وہاں داعش کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ، منشیات سے دہشت گردوں کو رقوم کی فراہمی پر تشویش ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت زیادہ نقصان اٹھایا جب کہ عالمی امن میں روس کا اہم کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ داعش کے خاتمے کے لیے روس اہم کردار ادا کر رہا ہے اور پاکستان روس کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانا چاہتا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔