115

ہمارا د امن صاف ہے کسی سے خوفزدہ نہیں ٗ نوا زشریف

لاہور۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشر یف کی پارٹی قائدین سے اڑھائی سے زائدتک طویل مشاورتی بیٹھک ‘ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر ایشوز پر مشاورت کیلئے مر کزی سنٹڑ ل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ ‘نیب مقدمات پر آئین وقانون کے مطابق بھر پور جنگ لڑ نے کی بھی حکمت عملی طے کر لی گئی آئندہ عام انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پرپار لیمانی بورڈز اور الیکشن سیل بنائیں گے جبکہ میاں نوازشر یف نے کہا ہے کہ ہم نے اصولوں پر سمجھوتہ کیا اور نہ ہی آئندہ کر یں گے ۔

جمہو ریت ‘آئین وقانون کی حکمرانی کیلئے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ‘احتساب کے نام پر ہمیں انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق منگل کے رروز رائے ونڈ جاتی امراء میں (ن) لیگ کے صدر میاں نوازشر یف کی وزیر اعظم کے مشیر برائے پانی و بجلی مصدق ملک‘وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ‘سینیٹر پرویزرشید‘سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامداور میاں حمزہ شہبا زشر یف سمیت دیگر سے طویل مشاورت ہوئی اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر امورپر بات چیت کی گئی اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی جبکہ اس موقعہ پر میاں نوازشر یف نے کہا کہ پوری قوم دیکھ رہی ہے کہ ملک میں احتساب کے نام پر کیا ہورہا ہے اور ہمارا دامن صاف ہے اس لیے ہم کسی سے خوفزدہ نہیں ہوں گے بلکہ تمام حالات اور اوچھے ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا اور سر خروہوں گے۔