255

شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست مسترد 

اسلام آباد۔ وزارت داخلہ نے نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست مسترد کر دی، وزارت داخلہ کی جانب سے نیب کو باضابطہ جواب میں کہا گیا کہ نواز شریف اور دیگر کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈال سکتے، نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے ٹھوس وجوہات دی جائیں۔ منگل کو وزارت داخلہ نے نواز شریف اور ان کے بچوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے سے انکار کر دیا۔

اس ضمن میں وزارت داخلہ نے باضابطہ طور پر نیب حکام کے خط کا جواب بھی دے دیا ہے۔ وزارت داخلہ نے جواب میں کہا کہ نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے ٹھوس وجوہات دی جائیں ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور دیگر کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈال سکتے۔