280

اسٹیٹ بینک ملازمین کے بچوں کیلئے سکالر شپس

پشاور۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے زیر ملازمت ٗ ریٹائرڈ اور جاں بحق ملازمین کے بچوں کو ساڑھے 5 سے 10ہزار روپے تک میرٹ سکالر شپ دینے کی منظوری دیدی ہے انٹر میڈیٹ کے حامل ملازمین کو ساڑھے 5 ہزار ٗ گریجو یشن کے لئے 7ہزار ٗپوسٹ گریجویشن کے لئے 10ہزار روپے سکارلر شپ دی جائیگی ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے میرٹ سکالر شپ 2017-18ء کے لئے پالیسی بھی جاری کر دی ہے جس کے تحت حاضر سروس ٗ ریٹائرڈ اور جاں بحق ملازمین کے مستحق بچوں کو ایف اے سے ایم اے تک کی سطح تک سکالر شپس دیئے جائینگے ۔