306

ایٹا ٹیسٹ قبل از وقت لینے کی تجویز

پشاور۔خیبر پختونخوا کے انجینئرنگ اور میڈیکل کالجوں میں ایٹا ٹیسٹ اپریل میں لینے کی تجویز دی گئی ہے ٗایٹا ٹیسٹ کا انعقاد ہر سال جون ٗجولائی میں ہوتا ہے ذرائع کے مطابق جون ٗ جولائی میں شدید گرمی کے باعث طلباء و طالبات اور والدین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ بجلی کی مد میں ٹیسٹ کے دوران اضافی اخراجات بھی برداشت کرتے پڑتے ہیں۔

لہٰذا امسال ایٹا ٹیسٹ کو جون جولائی کی بجائے یکم اپریل سے 15 اپریل کے درمیان منعقد کرنے کی تجاویزدی گئی ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ اعلیٰ تعلیم ٗ جامعات کے وائس چانسلرز اور ایٹا کی باہمی مشاورت کے بعد مذکورہ تجویز کو حتمی شکل دی جائے گی ۔