324

سینٹ انتخابات ٗ خیبر پختونخوا کے 5امیدوار دستبردار

پشاور۔خیبر پختونخوامیں ایوان بالا کے انتخابات کے لیے پانچ امیدواروں نے اپنے کاغذات واپس لے لیے ہیں جس کے بعد سینٹ کی گیارہ نشستوں کے لیے 27امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں گذشتہ روز جنرل نشستوں پر سے چار اور ٹیکنوکریٹ پرسے صرف ایک امیدوار نے اپنے کاغذات واپس لیے جبکہ خواتین میں سے کسی نے بھی دستبردار ی اختیار نہیں کی گذشتہ روز جنرل نشستوں کے امیدوارں میں سے آزاد امیدوار مولانا سمیع الحق ، ن لیگ کے محمد قاسم شاہ ،جماعت اسلامی کے عبد الواسع ،آزاد امیدوارحاجی دلدارجبکہ ٹیکنوکریٹس میں سے پی ٹی آئی کے عبد الطیف یوسفزئی نے اپنے کاغذا ت واپس لے لیے ہیں۔

جس کے بعدالیکشن کمیشن نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق جنرل نشستوں پر جے یو آئی کے مولانا گل نصیب خان،طلحہ محمود،پی ٹی آئی کے ایوب آفرید ی،خیال زمان ،فیصل جاوید ،عبدالطیف یوسفزئی فدامحمد ،پی پی پی کے سخی سلیم بٹ ،بہر ہ مندتنگی ،،ن لیگ کے علی افضل جدون ،پیر صابر شاہ ،اے این پی کے مسعود عباس ،جماعت اسلامی کے مشتاق احمد خان ،اور کیوڈبلیو پی کے محمد غفران شامل ہیں۔

ٹیکنو کریٹس میں آزادامیدوارمولانا سمیع الحق ،جے یو آئی کے شیخ یعقوب ،پی ٹی آئی کے اعظم سواتی ،ن لیگ کے دلاور خان اور آزادامیدوارنثارخان شامل ہیں خواتین میں پی ٹی آئی مہرتاج روغانی ،نورین فاروق ،جے یو آئی کی نعیمہ کشور ،اے این پی کی شگفتہ ملک ،پی پی پی کی روبینہ خالد ،کیوڈبلیوپی کی انیسہ زیب طاہرخیلی ،ن لیگ کی رئیسہ داؤد اور ثوبیہ شاہد شامل ہیں ۔