126

خیبرپختونخوا میں 3ارب کے گیس منصوبوں پر کام جاری

پشاور۔وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ عمران خان کوتیسری شادی کا تیسری بارنکاح مبارک ہو،حسب معمول پہلے انکارپھراقرارپرقائم رہے پشاورجلسہ اورلودھراں انتخابات کے بعدعمران خان کومصروف رہنے کی سخت ضرورت تھی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے واپڈاہاؤس لاہورمیں ڈیموں کے منصوبوں اوربعدازاں SNGPLکے ہیڈکوارٹرلاہورمیں خیبرپختونخوامیں سوئی گیس کے جاری منصوبوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ ہم صرف تنقیدنہیں بلکہ عملی کام کرتے ہیں۔

واپڈاکی طرف سے خیبرپختونخوامیں داسوڈیم،گولن گول ہائیڈل پراجیکٹ چترال،دیامیربھاشاڈیم،تربیلافوراوردیگراربوں روپے کے پراجیکٹس پرکام برق رفتاری سے جاری ہے،اسی طرح سوئی گیس کی جانب سے خیبرپختونخوامیں تین ارب روپے لاگت کے منصوبوں پرکام جاری ہے اوران منصوبوں سے عوام بلاامتیازمستفیدہوں گے جوتحریک انصاف کے ممران بھی استعمال کرسکیں گے۔

انہوں نے کہاکہ اسی طرح ہزارہ موٹروے اورلواری ٹنل جیسے منصوبے مرکزی حکومت نے خیبرپختونخواکے عوام کودیئے ہیں یہ ترقیاتی منصوبے بعض لوگوں کے آنکھوں میں کانٹوں کی مانندکیوں چبھ رہے ہیں،اگرعوام نواز شریف سے محبت کرتے ہیں توبعض لوگ اس محبت کوہضم نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہاکہ محمدنوازشریف کے تحریک کوعوازمی پذیرائی مل رہی ہے اورنشاء اللہ2018کے جنرل انتخابات میں کلین سویپ کریں گے