246

عمران خان کا چندروز میں ولیمہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد ۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نکاح کے بعد کے اہتمام کا فیصلہ کرلیاجس سلسلے میں سادہ اورپروقار تقریب آئندہ چندروز میں بنی گالہ میں منعقد ہوگی تاہم یہ محدود ہوگی ۔ پیر کوتحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق نکاح کے بعد عمران خان نے سنت نبویؐ کے مطابق ولیمے کے اہتمام کا فیصلہ کیاہے ۔

جس کی تقریب چند دن تک بنی گالہ میں منعقد کی جائے گی۔ بیان کے مطابق سادگی اور وقار سے آراستہ اس تقریب میں رب العالمین کا شکر ادا کیا جائے گا جبکہ عمران خان نے دعوت ولیمہ کو خصوصی طور پر محدود رکھنے کا بھی فیصلہ کیاہے ۔ نکاح کے بعد عمران خان کا فوری بیرون ملک سفر نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق لندن یا سعودی عرب روانگی کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ۔