124

کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت برقرار ٗ ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا ، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا، عدالت نے نیب کی درخواست مسترد کر دی۔سوموار کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتساب کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس پر کپٹن ر صفدر کے خلاف نیب کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

عدالت عالیہ کے ڈویژن بنچ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔عدالت نے 14 دسمبر کو دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیاتھا۔احتساب عدالت نے ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس پر کپٹن ر صفدر کو ضمانت دی تھی۔ نیب نے احتساب عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔نیب نے کپٹن ر صفدر کو گرفتار کر کے جیل بھیجنے کی استدعا کی تھی۔