128

زینب قتل ٗمجرم کی سرعام پھانسی کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر

لاہور ۔ مقامی ایڈووکیٹ مشتاق چوہدری نے زینب قتل کیس کے مرکزی مجرم عمران علی کو سرعام پھانسی دینے کے حوالے سے ایک درخواست دائر کر دی ہے بتایاگیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مشتاق چوہدری ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا ہے کہ زینب قتل کیس کے مجرم عمران علی عدالت میں اپنے جرائم کا اعتراف کرچکا ہے لہٰذا اسے قصور کے اس مقام پر پھانسی دی جائے ۔

جہاں اس نے قصور کی معصوم بچیوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا درخواست گزار نے یہ موقف اختیار کرتے ہوئے کسی بھی پھانسی کے مجرم کو پھانسی دینے کی جگہ تبدیل کرنے کیلئے حکومت کے پاس اختیار حاصل ہے لہٰذا عمران علی کو پھانسی جیل کی بجائے سرعام دی جائے درخواست گزار نے اپنی درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومتوں سمیت آئی جی پولیس پنجاب اور آئی جی پولیس جیل خانہ جات کو باقاعدہ فریق بنایاہے۔