424

عمران خان کی تیسری شادی کی تصدیق

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی کی تصدیق ہوگئی۔تحریک انصاف نے بشریٰ بی بی اور عمران خان کی شادی کی تصاویر بھی جاری کردیں۔ نکاح مفتی سعید نے پڑھایا جس میں بشریٰ بی بی کے قریبی رشتہ دار اور پی ٹی آئی کے کچھ رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔دونوں کی شادی اور رخصتی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔ تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تصاویر بھی پوسٹ کی گئیں۔