301

خیبر پختونخوا پولیس کے افسران’ امن مشن ‘پر جائیں گے 

پشاور۔یو این امن مشن پر جانے کیلئے خیبر پختونخوا پولیس کے 400 افسران اور اہلکاروں کو ٹسٹ کیلئے نامزد کر دیا گیا ہے یو این کی ٹیم اسلام آباد میں ان اہلکاروں سے ٹسٹ لیگی جس کے بعد حتمی انتخاب ہو گا خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے ڈی آئی جیز سے کانسٹیبل کے عہدے تک کے افسران ٹسٹ کیلئے منتخب کئے گئے ہیں ٹسٹ میں کامیابی کے بعد ان کے انٹرویوز کئے جائیں گے انٹرویو میں کا میاب ہونے والے کا فائنل میڈیکل چیک اپ کے بعد ان کی نامزدگی کی جائیگی یو این کی ٹیم خیبر پختونخوا پولیس ، پنجاب پولیس ، سندھ پولیس ، بلوچستان پولیس ، اسلام آباد کے اہلکاروں کے ٹسٹ اور انٹرویوز آئندہ ہفتے لیگی ذرائع نے بتایا ہے کہ یو این کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے اس سے قبل یو این امن مشن جانے پر پابندی عائد رکھی گئی تھی تاہم وفاقی حکومت نے ملک میں امن وامان کی صورتحال کی بہتری کے بعد یہ پابندی اٹھا لی تھی امن مشن کیلئے ٹسٹ کیلئے منتخب ہونے والے اہلکاروں کے نامزدگی خیبر پختونخوا پولیس نے میرٹ پر کی ہے اور یو این امن مشن کی جانب سے ان اہلکاروں کو ٹسٹ کے لئے آئندہ ہفتے طلب کریگی ۔