294

سینیٹ انتخابات ‘ خیبر پختونخوا سے 32اُمیدواروں کی فہرست جاری 

پشاور(خبرنگار)الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا سے ایوان بالا کے انتخابا ت میں حصہ لینے والے بتیس امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے جبکہ نام واپس لینے کی آج آخری تاریخ ہے خیبر پختونخواسے ایوان بالا کی سات جنرل نشستوں پر کل اٹھارہ ،ٹیکنوکریٹ پر چھ جبکہ خواتین نشستوں پر آٹھ امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں پی ٹی آئی کی طرف سے سب سے زیادہ یعنی نوامیدوار سامنے آئے ہیں ن لیگ کے امیدواروں کی تعداد چھ ،جے یو آئی ف کی چار،پی پی پی کی تین ،اے این پی کی دو ،کیوڈبلیو پی کی دو ہے جبکہ چار آزاد امیدواروں نے بھی کاغذات جمع کرائے ہیں جنرل پر ایو ب آفریدی ،فدامحمد ،فیصل جاوید ،عبدالطیف یوسفزئی ،بہرہ مند ،سخی سلیم بٹ ،گل نصیب خان ،طلحہ محمود،مشتاق احمد ،مولانا سمیع الحق قاسم شاہ ،محمد غفران ،بھی امیدوار ہیں ٹیکٹوکریٹس پر لطیف یوسفزئی ،اعظم سواتی ڈاکٹرنثارخان،مولانا سمیع الحق ،شیخ محمد یعقوب جبکہ خواتین نشستوں پر مہر تاج روغانی نعیمہ کشور،روبینہ خالد ،شگفتہ ملک ،انیسہ زیب طاہرخیلی ئیسہ داؤد بھی میدان میں ہیں ۔