255

خیبر پختونخوا میں74 میگاواٹ بجلی پید کی جارہی ہے‘ عاطف خان

پشاور خیبر پختونخوا کے وزیر توانائی عاطف خان نے کہا ہے کہ ایک میگاواٹ بجلی نہ پیدا کرنے کا طعنہ دینے والے خیبر پختونخواکا چکر لگا لیں سارے منصوبے زمین پر دکھا دینگے،74میگاواٹ بجلی بالکل تیار ہے مگر ہمارے پاس ایسا کوئی بریف کیس نہیں کہ اس بجلی کو اٹھا کے نیشنل گرڈ میں شامل کر سکیں، صوبائی حکومت نے قلیل مدتی اور طویل مدتی پانچ منصوبے شروع کیئے ہیں جن میں سے 216میگاوات سستی ترین بجلی پیدا کی جائیگی، نجی شعبے کے تعاون سے 668میگاواٹ کے 7منصوبے شروع ہو رہے ہیں جن سے صوبے میں150ارب روپے کی سرمایہ کاری آئیگی،ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے دوسرے مرحلے میں 672 مزید منی مائیکرو ہائیڈل سٹیشن تعمیر کیئے جائینگے جن سے 67میگاواٹ بجلی ملے گی۔وہ اسلام آباد سے آئے صحافیوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔صوبائی وزیر عاطف خان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے پہلی بار صوبے میں توانائی کے منصوبوں پر کام شروع کیا ،74میگاواٹ بجلی بالکل تیار ہے مگر ہمارے پاس ایسا کوئی بریف کیس نہیں کہ اس بجلی کو اٹھا کے نیشنل گرڈ میں شامل کر سکیں ،2.6میگاواٹ مچئی پن بجلی گھر مردان ،17میگا واٹ کوہستان،36.6میگاواٹ بحرین سوات اور18میگاواٹ صوابی کے منصوبے مکمل کر لیئے گے ہیں جبکہ صوبائی حکومت نے قلیل مدتی اور طویل مدتی پانچ منصوبے شروع کیئے ہیں جن میں سے 216میگاوات سستی ترین بجلی پیدا کی جائیگی ،اس کے علاوہ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نجی شعبے کے تعاون سے 668میگاواٹ کے 7منصوبے شروع ہو رہے ہیں جن سے صوبے میں150ارب روپے کی سرمایہ آئیگی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس نہیں ہیں اس لیئے سرمایہ کار یہاں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں ۔عاطف خان نے بتایا کہ بجلی سے محروم 12اضلاع کے پسماندہ ترین علاقوں میں356چھوٹے بجلی گھر تعمیر کیئے جا رہے ہیں جن میں سے216منصوبے مکمل کر چکے ہیں ان منصوبوں سے مجموعی طور پر35میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی۔انہوں نے بتایا کہ ان منصوبوں کی خصوصیت یہ ہے کہ مزکورہ منصوبے کیمونٹی بیسڈ ہونگے جہاں لوڈ شیڈنگ بالکل نہیں ہو گی یہ سستی ترین بجلی ہو گی ،ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے دوسرے مرحلے میں 672 مزید منی مائیکرو ہائیڈل سٹیشن تعمیر کیئے جائینگے جن سے 67میگاواٹ بجلی ملے گی اور 7لاکھ کی آبادی لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے مکمل نجات حاصل کر لے گی ،منی مائیکرو ہائیڈل سٹیشن آیبٹ آباد ،بٹگرام ،چترال ،سوات ،کوہستان ،شانگلہ ،لوئر دیر ،اپر دیر ،مالاکنڈ ،بونیر ،مانسہرہ اور تورغر کے اضلاع میں ہیں ۔عاطف خان نے بتایا کہ خیبر پختونخوامیں سکولوں اور مساجد کو سولرائزیشن پر منتقل کر رہے ہیں جبکہ آئل اور گیس کی تلاش بھی خود کر رہے ہیں ،ایک میگاواٹ بجلی نہ پیدا کرنے کا طعنہ دینے والے خیبر پختونخواکا چکر لگا لیں سارے منصوبے زمین پر دکھا دینگے،وفاق توانائی کے منصوبوں میں رکاوٹ ہے ۔