251

کوہاٹ ٗزیر تعمیر گیٹ گرگیا، 6 مزدور جاں بحق

کوہاٹ ۔کوہاٹ میں ایف آر جوا کئی روڈ پر بلڈنگ کے تعمیراتی کام کے دوران بھاری گیٹ گرنے سے 6 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق حادثہ شین ڈھنڈ چیک پوسٹ کا تعمیراتی گیٹ گرنے کے باعث پیش آیا ٗملبے تلے 8 افراد دب گئے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 6مزدور جان کی بازی ہار گئے دو زخمی ہیں ٗلاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ٗمقامی ذرائع کے مطابق حادثہ تعمیراتی کام میں ناقص مٹیرئل استعمال کئے جانے کی وجہ سے پیش آیا ۔