280

فاروق ستار نے انٹرا پارٹی الیکشن کو ریفرنڈم قرار دے دیا

کراچی۔ایم کیو ایم انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے ووٹنگ کا مقررہ وقت ختم، کراچی اور حیدر آباد میں پولنگ، رابطہ کمیٹی اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی، کنوینر، سینئر ڈپٹی کنوینر اور ڈپٹی کنوینرز کا انتخاب ہو گا۔فاروق ستار نے انٹرا پارٹی الیکشن کو ریفرنڈم قرار دے دیا، کہتے ہیں تحلیل شدہ رابطہ کمیٹی کا حیدر آباد زون کو تحلیل کرنا غیرآئینی ہے، الیکشن کے بعد بھی بہادر آباد والوں کیلئے دروازے کھلے ہیں، پارٹی کو تقسیم ہونے سے بچانا چاہتا ہوں۔کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اْن کی بطور سینیٹ امیدوار مخالفت کی وجہ مائنس ون فارمولا اور کچھ لوگوں کی کرپشن ہے، پاکستان کا نعرہ لگانے پر فاروق ستار کو سزا دی جا رہی ہے۔ ٹیسوری نے خبردار کیا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ تحلیل شدہ رابطہ کمیٹی کے لندن سے رابطے نکل آئیں۔دوسری جانب، ایم کیو ایم پاکستان پی آئی بی گروپ کے انٹرا پارٹی الیکشن میں پولنگ بوتھ کی موجودگی میں بھی کھلے عام ووٹنگ کا عمل جاری رہا۔ پولنگ بوتھ کے اندر جائے بنا ہی ووٹرز ووٹ ڈالتے اور ڈبے بھرتے رہے۔