121

قبائلی کمیونل اساتذہ کا اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا

پشاور۔کمیونل اساتذہ شمالی وزیر ستان اپنے مطالبات کے لیے فاٹا سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنادیا اس موقع پرکمیونل اساتذہ شمالی وزیر ستان کے رہنماعبدالغفور خان وزیر،راحب اللہ وزیر ،عبدالمطلب وزیر،آفراسیاب وزیر اورشاہ وزیر نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی وزیر ستان کے اساتذہ کے مسائل فوری طور پر حل کئے جائے ۔

انہوں نے کہا کہ شمالی وزیر ستان کے کمیونل اساتذہ 2003سے بطور PST ٹیچر زڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں۔لیکن محکمہ تعلیم میں خالی پی ایس ٹی پوسٹیں ہونے کے باوجود ریگولرائزیشن پالیسی کے مطابق تا حال مستقلی سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ شمالی وزیر ستان کے کمیونل اساتذہ 19 ماہ کی واجب االاو تنخواہیں نئے اپ گریڈڈپے سکیل کے مطابق ادا کی جائے اور تا خیر کے ذمہ دار ایجنسی ایجو کیشن آفس اہلکاروں کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ شمالی وزیر ستان کے کمیونل اساتذہ گورنر کے پی کے ،ایڈیشنل ؛چیف سیکرٹری فاٹااور ڈایریکٹر فاٹا ایجوکیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق جو انہوں نے کیا تھ ا ،پندرہ فروری تک پوری کریں اور پی سی ون کو جاری کیا جائے تاکہ مایوسی کے شکار شمالی وزیر ستان کے کمیونل اساتذہ کے مطالبات منظور ہو سکے ورنہ شمالی وزیر ستان کے کمیونل اساتذہ اپنے مطالبات کے لئے احتجاج جاری رکے گی اور شمالی وزیر ستان کے کمیونل اساتذہ دھرنا دینے پر مجبور ہونگے۔اس موقع پر مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا۔