114

سندھ اور پنجاب کے جنگلات پر ٹمبر مافیا قابض ہے ‘عمران خان

اسلام آباد۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بلین ٹری سونامی منصوبہ کو پوری دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے‘ سندھ اور پنجاب کے جنگلات پر ٹمبر مافیا قابض ہے اور درختوں کا صفایا کیا جاچکا ہے۔

اتوار کو بلین ٹری سونامی پراجیکٹ پر مسلم لیگ (ن) کی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بلین ٹری منصوبے کو پوری دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے یہ شجر کاری مہم پر حملوں کی بجائے پنجاب اور سندھ کے جنگلات کی فکر کریں ۔ سندھ اور پنجاب کے جنگلات پر ٹمبر مافیا قابض ہے اور درختوں کا صفایا کیا جاچکا ہے۔