165

بھارت پا کستان میں دہشت گردی کا ذمہ دارہے ‘خواجہ آصف

سیالکوٹ۔ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ والدین بچوں کی تعلیم پر بہت توجہ دیتے ہیں ہمیں اپنے والدین اور اساتذہ کا شکر گزار ہونا چاہئے‘ اﷲ تعالیٰ بھی ہمیں شکر ادا کرنے کا حکم دیتا ہے۔

اتوار کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ والدین بچوں کی تعلیم پر بہت توجہ دیتے ہیں والدین اور اساتذہ ہمارے محسن ہیں ہمیں ان کا شکر گزار ہونا چاہئے۔ اﷲ تعالیٰ بھی شکر ادا کرنے کا حکم دیتا ہے۔ ووٹ کی حرمت کی حفاظت کرنا ووٹر کا حق ہے قوم نے متحد ہو کر دہشت گردی کا سامنا ہے‘ سیاستدانوں کو غرور اور تکرب نہیں کرنا چہائے۔ 

آپ ذاتی نہیں بلکہ ملکی مفاد کے لئے ووٹ دیں سکیورٹی اداروں نے قربانیاں دے کر دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔ پا کستان پر افغان سرزمین سے حملوں کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے ملک میں کسی تکنیکی خرابی کے علاوہ لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی جبکہ پہلے بیس بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی۔ سیاست گالی اور تصادم کا نہیں بلکہ محبت اور خدمت کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواہشات کا غلام بننا بھی شرک کی ایک شکل ہے۔