238

نیب نے میٹروبس میں کرپشن کی تحقیقات شروع کردیں

ملتان: نیب نے خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام اورمیٹروبس کرپشن کیس تحقیقات شروع کردیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نیب ملتان کی جانب سے خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام میں کرپشن کی تحقیقات شروع کردیں جب کہ نیب ملتان نے ہی میٹروبس کرپشن کیس میں 17 افسران کوبھی کل طلب کرلیا ہے، جس کے لیے باقائدہ سمن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نیب نے میٹروکرپشن کیس میں طلب افسران میں میٹروانتظامیہ کے افسران، کنٹریکٹرزاورضلعی انتظامیہ کے افسران بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب نیب ملتان نے نیشنل بینک میں غیرقانونی بھرتیوں پرسابق صدور اورنائب صدورکوسمن جاری کردیئے۔