333

پنجم ہشم جائزہ امتحانا ت کے شیڈول کا اعلان

پشاور۔خیبر پختونخوا کے آٹھوں تعلیمی بورڈوں نے پنجم اور ہشتم کے جائزہ امتحانات (اسسمنٹ ) 8مارچ سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ٗ روزانہ دو پرچے ہونگے صبح گریڈ 5اور ایوننگ کو گریڈ 8کا پرچہ ہوگا جبکہ میٹرک امتحانات 14کی بجائے 20مارچ سے شروع ہونگے ۔

پشاور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام پنجم اور ہشتم کی اسسمنٹ کیلئے سیکرٹری بختیار احمد کو کنٹرولر مقرر کیا گیا ہے مذکورہ فیصلہ ایبٹ آباد میں صوبے کے آٹھوں تعلیمی بورڈوں کے چیئرمینوں کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت سوات بورڈ کے چیئرمین پروفیسر تسبیح اللہ نے کی جبکہ پشاور بورڈ کی نمائندگی چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر فضل الرحمن نے کی ذرائع کے مطابق انٹر میڈیٹ کے امتحانات پہلے سے جاری شیڈول کے مطابق ہی ہونگے اور پہلا پرچہ 18اپریل کو لیا جائیگا۔

واضح رہے کہ پنجم بورڈ کے حوالے سے ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد صوبائی حکومت نے فوری طور پر پنجم اور ہشتم کے طلبہ کی اسسمنٹ کی ہدایت کی تھی تاہم اسسمنٹ میں صرف سرکاری سکولوں کے طلبہ ہی حصہ لینگے ۔