212

کوہاٹ انڈسٹریل اسٹیٹ کیلئے زمین کا پی سی ون منظور

اسلام آباد۔ وزارت سیفران نے ایف آر کو ہا ٹ میں انڈ سٹر یل اسٹیٹ قائم کر نے کی خا طر50ایکڑ زمین حاصل کر نے کیلئے پی سی 2کی منظو ری دے دی ،صنعتی املاک قا ئم کر نے کیلئے بنو ں، میرا نشاہ، غلام خان بمقام نو رک نزد میر علی بھی 500ایکڑ زمین حاصل کر لی گئی ، مہمند ایجنسی کی ما ربل سٹی میں تر قیا تی سر گر میوں کی تکمیل جو ن 2018میں متوقع ہے۔

وزارت سیفران کی جا نب سے حا صل کر دہ دستا ویزات کے مطا بق ایف آر کو ہا ٹ میں انڈ سٹر یل اسٹیٹ قائم کر نے کی خا طر50ایکڑ زمین حاصل کر نے کیلئے پی سی 2کی منظو ری دے دی گئی۔ز مین ما لکا ن کو رقم کی ادا ئیگی اور مز ید تر قی کے لیئے زمین کی حوا لگی کی خا طر مطلو بہ ر قم بھیڈ پٹی کمشنر پشا ور کو منتقل کر دی گئی جبکہ فا ٹا ڈی اے بھی زیر تکمیل ہے۔مز ید برآں صنعتی املاک قا ئم کر نے کیلئے بنو ں، میرا نشاہ، غلام خان بمقام نو رک نزد میر علی بھی 500ایکڑ زمین حاصل کر لی گئی ہے جس کا امکا نا تی مطا لعہ جلد ہی شروع کر دیا جا ئے گا۔

د ستا ویزات میں بتا یا گیا ہے کہ مہمند ایجنسی میں ما ربل سٹی کے بنیا دی اجزاء بشمو ل گر ڈ اسٹیشن، پا نی کی فرا ہمی، موا صلات، با ؤنڈری وال اور حفا ظتی پو سٹیں مکمل ہو چکی ہیں۔علا وہ ازیں فیز 1میں اندرو نی سر کیں ، نکا سی کا نظام ، تیلی فون کی لا ئنیں اور بجلی کی فرا ہمی کی لا ئنیں مکمل کر لی گئی ہیں، سر ما یہ کا ری کیلئے 49پلا ٹ فرا ہم کر دیئے گئے ہیں جنہو ں نے اپنے پلا ٹو ں پر تر قیا تی سر گر میا ں شروع کر دی ہیں، ما ربل سٹی میں بقا یا تر قیا تی سر گر میوں کی تکمیل جو ن 2018میں متوقع ہے۔