135

وزیراعظم اور نوازشریف کے درمیان اہم ملاقات 

لاہور ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات میں عوامی رابطہ مہم تیز کرنے پر اتفاق کیاگیا ،اس دوران و زیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ توانائی و دیگر منصوبے تیزی سے تکمیل کے مراحل میں ہیں ‘ کوشش ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عوام تک جلد پہنچیں جبکہ مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ فیصلہ وہی ماناجائے گا جو عوا م کا ہو گا۔

عوام ہی پاکستان کے اصل وارث ہیں ‘ لودھراں الیکشن کے بعد ثابت ہو گیا کہ آئندہ انتخابات بھی (ن) لیگ ہی جیتے گی‘لودھراں کے عوام کا شکریہ ادا کرنے جا رہا ہوں جبکہ۔ ہفتہ کو مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان جاتی امراء میں ملاقات کی۔ اس موقع پر و زیر اعظم نے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ کو لودھراں کے الیکشن میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی اوراہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور عوامی رابطہ مہم تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ فیصلہ وہی مانا جائے گا جو عوام کا ہو گا۔ عوام ہی پاکستان کے اصل وارث ہیں۔ نوا زشریف نے کہا کہ لودھراں الیکشن کے بعد ثابت ہو گیا کہ آئندہ انتخابات بھی (ن) لیگ ہی جیتے گی۔ لودھراں الیکشن میں (ن) لیگ کی جیت سازشیوں کو بھرپور جواب ہے۔ سینٹ انتخابات میں بھی (ن) لیگ کو کامیابی حاصل ہو گی۔ ہم انتقام کی سیاست نہیں کرنا چاہتے ۔ لودھراں کے عوام کا شکریہ ادا کرنے جا رہا ہوں اس موقع پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ توانائی و دیگر منصوبے تیزی سے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ کوشش ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عوام تک جلد پہنچیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ سی پیک خطے میں گیم چینجر ثابت ہو گا۔