755

سرکاری ملازمین کیلئے بلاسود قرضوں میں اضافے کا فیصلہ

پشاور۔صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کو مختلف مدوں میں بلاسود قرضو ں کی ادائیگی کے لئے پالیسی پر نظرثانی کرتے ہوئے قرضوں کی رقم میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت ہاؤسنگ بلڈنگ فنانس کے تحت گریڈ 1سے 15تک رقم ایک لاکھ 24ہزار سے بڑھا کر ڈھائی لاکھ روپے کر دی گئی ہے جبکہ اس قرضے میں گریڈ 16اور 17کو ملازمین کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

اسی طرح موٹر سائیکل ایڈوانس کی رقم جو گریڈ 1تا 15کے لئے 40ہزار مقرر تھی بڑھا کر 80ہزار کر دی گئی ہے اور اس میں بھی گریڈ 16اور 17کے ملازمین کو شامل کر دیا گیا ہے۔ موٹر کار ایڈوانس جو پہلے نہیں تھا اب گریڈ 17اور اس سے اوپر کے افسران کو اس میں شامل کیا گیا ہے جس کے لئے 2لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔