333

تمام سیاسی لیڈر ہمارے لیے قابل احترام ہیں ٗ چیف جسٹس

اسلام آباد۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ تمام سیاسی لیڈر ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔ میڈیا خبروں کو سیاق و سباق سے ہٹ کر چلاتا ہے ٗغلط خبروں پر پھر دوسری جانب سے بھی جواب آتا ہے ٗگذشتہ روز کی آبزرویشن ایک سوال یا مفروضے پر مبنی تھی جسے میڈیا نے سیاق وسباق سے ہٹ کر رپورٹ کیا۔

جمعہ کو ۔سپریم کورٹ میں ایک متفرق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ گذشتہ روز کی آبزرویشن ایک سوال یا مفروضے پر مبنی تھی جسے میڈیا نے سیاق وسباق سے ہٹ کر رپورٹ کیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ تمام سیاسی لیڈر ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔ غلط خبروں پر پھر دوسری جانب سے بھی جواب آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی لیڈر ہمارے لیے قابل احترام ہیں ۔