249

ناقص کارکردگی ٗاسسٹنٹ بلڈنگ انسپکٹرز کی واپسی کا فیصلہ

پشاور ۔ٹاؤن ون انتظامیہ نے ناقص کارکردگی کے حامل اسسٹنٹ بلڈنگ انسپکٹرزکو ان کی برانچوں میں واپس بھیجنے کافیصلہ کرلیاجبکہ ٹاؤن ون میں تعمیراتی کاموں کے معائنہ کے دوران بغیرنقشوں کے کئی کام بھی بندکرادئیے گئے‘ گزشتہ روزٹی ایم اوٹاؤن ون ارشدعلی زبیرکی ہدایت پرٹاؤن آفیسرانفراسٹرکچرعمران ہلال نے ٹاؤن ون کے مختلف علاقوں میں جاری تعمیراتی کاموں کامعائنہ کیا،انہوں نے ٹھیکیداروں کوتعمیراتی کاموں کے دوران معیارکوبرقراررکھنے کی تاکیدکی۔

انہوں نے ٹاؤن ون کے مختلف مقامات پربغیرنقشوں کی منظوری کے جاری تعمیراتی کاموں پربرہمی کااظہارکیااوربغیرنقشہ پاس کرائے جاری تعمیراتی کام بندکرادئیے،ٹاؤن آفیسرانفراسٹرکچرعمران ہلال نے بی سی اے کے بعض اہلکاروں کی غفلت کانوٹس لیتے ہوئے ٹی ایم اوٹاؤن ون ارشدعلی زبیرکوسفارش کی کہ غیرتسلی بخش کارکردگی کے حامل اسسٹنٹ بلڈنگ انسپکٹرزکوواپس ان کی برانچوں میں بھیجاجائے اوران کی جگہ اہل اورقابل اہلکاروں کواسسٹنٹ بلڈنگ انسپکٹرزکے فرائض حوالے کئے جائیں،ٹی ایم اوٹاؤن ون نے ایکسیئن سے فرائض سے غافل اہلکاروں کی تفصیلات طلب کرلی ہے۔