318

سمگلروں سے رابطے ٗافسروں سمیت5پولیس اہلکار برطرف

پشاور۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاورنے سمگلروں کیساتھ رابطے ،کرپشن اور ڈیوٹی کیدوران غفلت پرتنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف کاروائی کر تے ہوئے پولیس افسران سمیت پانچ اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا جبکہ ایک اہلکار کی تنزلی کے احکامات جاری کر تے ہوئے اسکی دو سال کی سروس روکنے کے احکامات جاری کردئے انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں سزا اور جزا کاعمل اسی طرح جاری رہیگا اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کر نے والے اہلکاروں کو انعام اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو محکمہ سے نکال کر باہر کر ینگے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن پشاور جاوید اقبال نے کرپشن ،بد عنوانی ،اور غفلت کے مرتکب پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف جاری محکمانہ انکوائری کو مکمل کر کے گزشتہ روز پولیس لائن میں منعقد اردلی روم کے موقع پرسب انسپکٹر اورنگزیب،اسسٹنٹ سب انسپکٹر حکیم اللہ ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر غنی سبحان ، کانسٹیبل یاسر اور کانسٹیبل عرفان کو کرپشن بد عنوانی ثابت ہونے پر برخاست کر کے نوکریوں سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کر دئے۔

جبکہ اے ایس آئی اسحاق کو غفلت کے مرتکب ہونے پر انکی 2 سال نوکری کاٹ دی گئی ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے کہا کہ محکمہ پولیس میں سزا اور جزاکاعمل جاری رہیگا بہترین کار کردگی، دلیری اور بہادری کامظاہرہ کر نے والوں کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں انعامات اور توصیفی اسناد دیئے جایئنگے جبکہ کرپشن بد عنوانی اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائی گی ۔